بولی وڈ مافیا ہراساں کر رہی ہے، مرتے مرتے بچی، تنوشری دتہ کا حیرت انگیز انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ’جنسی ہراسانی‘ کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد نہ صرف بولی وڈ مافیا بلکہ مہاراشٹر کے سیاستدان بھی ہراساں کر رہے ہیں۔تنوشری دتہ نے رواں ماہ جولائی کے آغاز سے انسٹاگرام پر پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ انہیں بولی وڈ مافیاز اور مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی پر راج کرنے والی سیاسی مافیا ہراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹس میں کسی بھی بولی وڈ شخصیت یا سیاستدان کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ انہیں 2018 میں بھارت میں ’می ٹو مہم‘ شروع کرنے کے بعد ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے بعد ان کے پیچھے ایک ایسی نوکرانی لگائی گئی، جس نے انہیں پانی اور کھانے میں زہریلی دوا ملا کر دی اور وہ مرتے مرتے بچیں۔اداکارہ نے لکھا کہ نوکرانی کی جانب سے پانی اور کھانے میں زہریلی چیزیں ملا کر دینے سے ان کی صحت سنگین طرح متاثر ہوئی۔تنوشری دتہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی گاڑی کے بریک بار بار خراب کرائے گئے اور وہ حادثات کا شکار ہوتے ہوتے بچیں۔اداکارہ کے مطابق اب وہ گزشتہ چالیس دن سے بیرون ملک سے واپس اپنے شہر ممبئی آئی ہیں مگر اپنی رہائش گاہ کے باہر عجیب عجیب طرح کے واقعات ہوتے ہوئے دیکھتی ہیں، انہیں ڈراکر خوف زدہ کیا جا رہا ہے، انہیں بری طرح ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے ڈر کر خودکشی نہیں کریں گی اور یہ سب لوگ یاد رکھیں کہ وہ خود اپنی زندگی کا خاتمہ نہیں کریں گی بلکہ انہیں قتل کیا جائے گا۔انہوں نے اپنی پوسٹس میں حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کی فریاد پر کوئی کچھ کیوں نہیں کر رہا؟انہوں نے ممبئی میں بولی وڈ مافیا اور سیاسی مافیا کے اثر کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ اب مذکورہ شہر پرامن رہا، شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے یا پھر مرکزی حکومت آکر اسے سنبھالے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago