دنیا بھر میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے .
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرۂ اسود میں یوکرینی گندم سے بھری بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی ) جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ترکیہ سے گندم دنیا بھر میں بھیجی جا سکے گی .


روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے .
معاہدے کے تحت یوکرین، روس اور ترکیہ نے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ کاری سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یوکرین سے دنیا کو اناج کی برآمدات کے معاملات دیکھے گا .

. .

متعلقہ خبریں