انسٹاگرام میں تمام پبلک فوٹوز کو ریلز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹا گرام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں پبلک فوٹوز کو ریلز میں ری مکس کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔اس فیچر کا مقصد ریلز کے لیے صارفین کو زیادہ مواد فراہم کرنا ہے۔
انسٹا گرام میں اس تبدیلی کا مقصد حریف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ری مکسنگ کا یہ فیچر بائی ڈیفالٹ اِن ایبل ہوگا البتہ صارف اسے ٹرن آف کرسکیں گے۔
میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کو متعارف کرانے سے قبل پوسٹ کی گئی تصاویر کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا مگر صارف چاہے تو انفرادی پوسٹس کے لیے یہ آپشن ان ایبل کرسکے گا۔