احتساب عدالت کانیب کوخواجہ آصف کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کیخلاف نیب نے ابھی تک ریفرنس دائرنہیں کیا، انویسٹی گیشن افسرجلدازجلدریفرنس دائرکریں، ریفرنس کے بغیرکیس پرکارروائی کاکوئی فائدہ نہیں۔ریفرنس آ نے پرخواجہ آصف کوٹرائل میں طلب کیاجائے گا۔

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے کیس کی فائل ریکارڈروم بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے خواجہ آصف کوآمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں گرفتارکیاتھا اور لاہورہائیکورٹ نے لیگی رہنما کی ضمانت منظورکی تھی ۔