اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا مذاق اُڑایا ہے .
ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟
تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا ؟
یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکہ والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی— Reham Khan (@RehamKhan1) July 23, 2022
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکا والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی .
ریحام خان نے حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ جس ایک آدمی کو اتنے زیادہ لوگ وزیراعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے، اُس شخص نے دوبارہ حلف اُٹھا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے .
Ironic that the one man so many did not want to see as CM is torturing them by taking oath again! 😜 😎 https://t.co/hCjUZxB0iV
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 23, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے .
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے .
یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی .