ملک بھر میں بارشیں، ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے چلنے والی بیشتر ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق 45 اپ پاکستان ایکسپریس 01:00 بجے کے بجاۓ 01:45 پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس 02:00 بجے پر کراچی سے سیالکوٹ روانہ ہوگی۔
پاکستان ریلوے کے مطابق41 اپ قراقرم ایکسپریس 03:30 بجے کے بجاۓ شام 05:45 پر کراچی سے لاہور روانہ ہوگی جبکہ 149 اپ مہران ایکسپریس 03:55 پر اپنے مقررہ وقت پر کراچی سٹی سے میر پور خاص روانہ ہوگی۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس 04:00 بجے کے بجائے شام 04:45 پر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ 15 اپ کراچی ایکسپریس 04:30 کراچی سے لاہور اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق17 اپ ملت ایکسپریس 05:00 بجے پر کراچی سے لالہ موسیٰ روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام 05:30 پر کراچی سے راولپنڈی اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، 25 اپ زکریا ایکسپریس 05:30 پر اپنے مقررہ وقت پر کراچی سٹی سے ملتان روانہ ہوگی اور 3 اپ بولان میل 06:00 بجے پر کراچی سٹی سے کوئٹہ اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
پاکستان ریلوے کے مطابق 43 اپ شاہ حسین ایکسپریس 07:30 کے بجائے 9:15 پر کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، 37 اپ فرید ایکسپریس 07:30 پر کراچی سٹی سے لاہور اپنے پورے وقت پر روانہ ہوگی جبکہ 35 اپ سر سید ایکسپریس رات 09:00 بجے پر کراچی سے راولپنڈی اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
ان کے علاوہ 5 اپ گرین لائن رات کو 10:00 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، ون اپ خیبر میل رات کو 10:15 کے بجائے رات 12:00 پر کراچی سے پشاور پر روانہ ہوگی، 145 اپ سکھر ایکسپریس رات کو 11:00 بجے پر کراچی سٹی سے جیکب آباد روانہ ہوگی جبکہ11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں آج 5:50 پر کراچی سٹی سے روانہ ہوئی تھی۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ27 اپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور 6:00 بجے پر روانہ ہوئی،151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس اپنے مقررہ وقت صبح 7:00 بجے کراچی سے میر پور خاص روانہ ہوئی ہے، 13 اپ عوامی ایکسپریس صبح 07:00 بجے کراچی کینٹ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی ہے جبکہ 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس صبح 10:00 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدو رفت کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔