عمران خان عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ عوام کے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں ہونے چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آج آجائے گا۔