عمران خان کا سامنا اب نئی ن لیگ سے ہوگا، طلال چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سامنا اب نئی مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، وہ تھپڑ ماریں گے تو ہماری طرف سے مکا مارا جائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے ٹکٹ پر ق لیگ کے نمائندے جیتے تھے، دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے کس کس کو برا بھلا نہیں کہا، اداروں کو دھمکا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش کی جبکہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انہیں دھکیلا جائے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔