رنبیر کپور کی نئی فلم ’شمشیرا‘ کی باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چار سال بعد رنبیر کپور کی پہلی فلم ’شمشیرا‘ ریلیز ہوچکی ہے لیکن باکس آفس پر وہ اچھی شروعات کرنے میں ناکام رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے دن فلم صرف 10 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی جو حالیہ فلموں سے بہت بہتر ہے لیکن کیونکہ یہ بہت زیادہ بجٹ کی فلم تھی اس لیے زیادہ بزنس کی توقع کی جارہی تھی۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرا‘ کا بجٹ 150 کروڑ روپے تھا۔رنبیر کپور نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈبل کردار ادا کیا ہے، رنبیر کی آخری فلم ’سنجو‘ تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
#Shamshera sends shock waves within the industry, as Day 1 ends on an underwhelming note… National chains poor, single screens below expectations… All eyes on Day 2 and 3 biz… Fri ₹ 10.25 cr. #India biz. pic.twitter.com/fz1j3VDWwr
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 23, 2022
ایک تجزیہ کار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شمشیرا نے پوری فلمی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ پہلے دن توقع سے بہت کم بزنس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو فلم صرف سوا 10 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی، اب تمام نظریں دوسرے اور تیسرے دن پر لگی ہیں۔