علیزے شاہ نے دردانہ بٹ سے پہلی اور آخری ملاقات کو یاد کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے انہیں کی جانے والی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی، جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال کھنا۔‘علیزے شاہ نے لکھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔
دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔