نیمل خاور کا اسکرین پر واپسی کا ارادہ
لاہور (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور نے مداحوں کو مستقبل میں دوبارہ اسکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔نیمل خاور سے لائیو انسٹا گرام سیشن میں ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ ڈراموں میں کام کیوں نہیں کر رہی ہیں؟
اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس حوالے سے ایمانداری سے بات کروں، اگر میں وقت نکال سکوں تو شاید میں ڈراموں میں کام کروں، لیکن (بیٹے) مصطفیٰ کے ساتھ تھوڑی مشکل کا سامنا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے کہا کہ وہ تھوڑا بڑا ہوجائے تو شاید میں اگلے سال تک اسکرین پر نظر آؤں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے مکمل طور پر یقین کے ساتھ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، اگر میں اپنے کام اور بچے کو ایک ساتھ مینج کر سکی تو پھر میں کام ضرور کروں گی۔
نیمل خاور نے یہ بھی بتایا کہ ابھی وقت نکالنا مشکل ہے اس لیے میں ڈراموں میں کام نہیں کر رہی۔