نیمل خاور کا اسکرین پر واپسی کا ارادہ

لاہور (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور نے مداحوں کو مستقبل میں دوبارہ اسکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا ہے . نیمل خاور سے لائیو انسٹا گرام سیشن میں ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ ڈراموں میں کام کیوں نہیں کر رہی ہیں؟
اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس حوالے سے ایمانداری سے بات کروں، اگر میں وقت نکال سکوں تو شاید میں ڈراموں میں کام کروں، لیکن (بیٹے) مصطفیٰ کے ساتھ تھوڑی مشکل کا سامنا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اُنہوں نے کہا کہ وہ تھوڑا بڑا ہوجائے تو شاید میں اگلے سال تک اسکرین پر نظر آؤں .
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے مکمل طور پر یقین کے ساتھ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، اگر میں اپنے کام اور بچے کو ایک ساتھ مینج کر سکی تو پھر میں کام ضرور کروں گی .
نیمل خاور نے یہ بھی بتایا کہ ابھی وقت نکالنا مشکل ہے اس لیے میں ڈراموں میں کام نہیں کر رہی .

. .

متعلقہ خبریں