بیگم صفدر اعوان کا گالم گلوچ بریگیڈ میدانِ میں آ گیا: فیاض الحسن چوہان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا گالم گلوچ بریگیڈ میدانِ عمل میں نکل آیا ہے . اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں .


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری جیسے بدنامِ زمانہ اداکار ججز کے خلاف بولنےکے لیے لانچ کر دیے گئے ہیں .
اُنہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے لیے موجودہ صورتِ حال سو پیاز اور سو چھتر کھانے کے مترادف ہے . فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تو ن لیگ بھی فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں