اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے . سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعچ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے .
انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں، ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی .
. .ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کےلیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے . سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے . 30اگست سےپہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گےورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے . مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی . آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022