خدا کے واسطے ملک عمران خان کے حوالے کردو تاکہ ڈالر نیچے آئے، اداکار مانی
کراچی(قدرت روزنامہ) مہنگائی نے صرف غیریب یا متوسط طبقے کی ہی کمر نہیں توڑ رکھی ہے بلکہ اس کے اثرات سے اپر مڈل کلاس اور امیر افراد پر بھی پڑ رہے ہیں اور اس حوالے سے اداکار مانی کی ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹیلی وژن اداکار مانی کو اپنی جیب سے پرس نکال کر دیکھا جا سکتا ہے جو بالکل خالی ہوتا ہے۔ مہنگائی کا زکر کرتے ہوئے مانی کا کہنا تھا کہ والٹ بالکل خالی ہے واپس جانا پڑے گا جس پر ان کی اہلیہ حرا مانی کی آواز سنائی دیتی ہے کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔
مانی اپنی اہلیہ حرا کی جانب دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک کی کرنسی بہت نیچے گر گئی ہے۔ جس کے بعد ہاتھ جوڑتے ہوئے مانی نے کہا خدا کا واسطہ ہے اب یہ ملک عمران خان کو دیدیو تو وہ ڈالر 100 کا کر دیں گے۔
اس موقع حرا مانی کی مسلسل ہنسنے کی آوازیں بھی آتی رہیں۔ جس سے لگتا ہے یہ ویڈیو حرا مانی نے ہی ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو پر صارفین کا تانتا بندھ گیا کچھ نے مانی کی بات سے مکمل اتفاق کیا اور عمران خان کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
کچھ صارفین نے مانی کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے یاد کرایا کہ ڈالر 100 سے اوپر عمران خان کے دور میں ہی گیا تھا لہذا ان سے امیدیں لگانا کیسے درست ہوگا۔
View this post on Instagram
یہ جوڑی ایک زمانے میں عمران خان کی مداح رہی ہے اور الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرتی ہے تاہم بعد میں ان کی ہمدردیاں پاک سرزمین پارٹی اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگئی تھیں۔