دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

گال (قدرت روزنامہ)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کا دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوسرے سیشن تک 3 وکٹوں کے نقصان ہر 183 رنز بنالیے . گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اور دنیش چندیمل 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں .

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے .
پاکستان کی جانب سے محمد نواز، نعمان علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی .
قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں .
سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے . قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے .
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں .
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں