کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو۔ثمینہ پیرزادہ

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے .
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا نام لئے بغیر موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ ‘کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو’ .


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ’ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد موجودہ حکومت کی ہار پر کہا تھاکہ ‘الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا’ .


انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے پاکستانیو! چوکس رہنا ہے ابھی تو اور بہت سے محاز ہیں .
ساتھ ہی نامور شاعر منیر نیازی کا شعر بھی لکھا دیا ’ ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو . میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا‘ .

. .

متعلقہ خبریں