کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو۔ثمینہ پیرزادہ

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا نام لئے بغیر موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ ‘کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو’۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ’ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی۔

اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد موجودہ حکومت کی ہار پر کہا تھاکہ ‘الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا’۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے پاکستانیو! چوکس رہنا ہے ابھی تو اور بہت سے محاز ہیں۔
ساتھ ہی نامور شاعر منیر نیازی کا شعر بھی لکھا دیا ’ ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔ میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا‘۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

1 min ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

6 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

13 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

18 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

26 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

33 mins ago