ملکی سیاست کی کایا پلٹنے والے “صوفے کی قیمت” آپ کے ہوش اُڑا دے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)کمپنیوں کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹس اپنی مصنوعات کی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، چاہے کوئی تہوارہو یا سیاسی گہما گہمی کمپنیاں ہر طرح سے اپنی تشہیر کا کوئی نہ کوئی پہلو ڈھونڈ ہی لیتی ہیں . ملک میں جاری سیاسی ہنگامہ خیزی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا گیا، اور اس بار تو مارکیٹنگ کا لیول اس حد تک چلا گیا کہ مملکت کے سیاسی بزرگوں کا بھی نہ بخشا گیا .


ریکلائنر چئیرز بنانے والی کمپنی “ہائی لائف” نے آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے ریکلائنرز کمفرٹ مشکل فیصلوں کو بھی آسان بنا سکتے ہیں .
خیال رہے کہ اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے ایک رات پہلے آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملنے گئے تھے، دونوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی، جس کا نتیجہ گزشتہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہار اور حمزہ شہباز کی جیت کی شکل میں دیکھنے کو ملا، کیونکہ صدر (ق) لیگ نے اپنے اراکین کو چوہدری شجاعت کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا .

واضح رہے کہ آصف علی زداری اور چوہدری شجاعت نے ملکی سیاسی صورت حال کی کایا پلٹ کے لیے جس ریکلائنر کا استعمال کیا اس کی قیمت کمپنی ویب سائٹ کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار سے شروع ہے اور تین لاکھ 20 ہزار تک جاتی ہے .
مانع حمل مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی بھی حالات کا بھرپور فائدہ اپنی تشہیر کے لیے اٹھانے کے لیے مشہور ہے .

. .

متعلقہ خبریں