ہمارے حق میں فیصلہ نہ آنے پر بھی ہم نے عدلیہ پر حملے نہیں کیے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ نہ آنے پر بھی ہم نے عدلیہ پر حملے نہیں کیے۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اداروں کے خلاف مہم افسوس ناک ہے، حق میں فیصلہ آئے تو ادارے آزاد، خلاف آئے تو برے ہوجاتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کیس کا فیصلہ نہیں آیا ابھی سے مہم شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، عطاء اللہ تارڑ اور سعد رفیق کے بیانات پر عدالت کو پوچھنا چاہیئے، ہمارے حق میں فیصلہ نہ آنے پر بھی عدلیہ پر حملے نہیں کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اداروں کے خلاف مہم سے لیگ کو بھی فائدہ نہیں ہوگا، سب کو پتہ ہے عدلیہ کے خلاف مہم کے پیچھے کون ہے۔