اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں تو وہ زوال پذیر ہوتی ہیں . تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لا کھڑا کیا، ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے .
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات دیکھ کر مرزا غالب کا شعر آج سچ ثابت ہو رہا ہے، جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں تو وہ زوال پذیر ہوتی ہیں .
. .