سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی بارش کے دوران عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بارش کے دوران عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون کی مسلسل جاری بارش کے دوران شہر کراچی کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ بارشوں میں خود اور اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ بارشوں میں ندی نالوں میں تغیانی اور پانی کی نکاسی کیلئے مین ہول بھی کھولے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں بچوں کو کسی صورت سڑکوں پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، یہ بارش کا تیسرے اسپیل ہے، اس بارش کو پکنک نہیں سمجھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کی ہر طرح سے مدد کرنی ہے۔واضح رہے کہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر، ناصرشاہ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں