کراچی روانگی سے قبل دعا زہرا کی مُسکراتے ہوئے تصویر وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)دُعا زہرا کی لاہور سے کراچی روانگی سے قبل ہنستے مسکراتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دُعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں پولیس اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by People Magazine Pakistan (@peoplemagazinepakistan)


وائرل تصویر سے متعلق یوٹیوبرز دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر دُعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی تھی اور اس کے بعد اُنہیں موٹر وے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ دُعا زہرا کو بحفاظت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عدالت میں پیشی سے قبل کسی فریق کو اس سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے۔