بھارتی کامیڈین جونی لیورکا سرحد پار سے اداکارہ صاحبہ کیلئے پیغام،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

کراچی(قدرت روزنامہ) جونی لیور نے صاحبہ کے لیے سرحد پار سے پیغام بھیجا ہے . اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ ریمبونے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا ہے .

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں صاحبہ اور ان کے شوہرکی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والیٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا صاحبہ بھابھی سلام وعلیکم بکراعید قصائی2ٹیلی فلم ہم نے دیکھی بہت اچھی فلم ہے اس فلم کو میں نے اور میری فیملی نے بہت انجوائے کیا . جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ٹیلی فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا . اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی‘‘ . ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا . . .

متعلقہ خبریں