نورمقدم کیس ،تحقیقات کاروں کی توجہ ظاہرجعفر کے والدین پرمرکوز ،ذاکرجعفر نے قتل کوکیارنگ دینے کی کوشش کی ؟ہوشرباانکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نورمقدم کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ،مقامی انگریزی اخبار دی نیوز میں صحافی زاہد گشکوری کی رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق تحقیقات کاروں نے ق ت ل کی وجوہات جاننے کے لیے اپنی توجہ مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی جانب مرکوز کرلی ۔والد ذاکرجعفر نے تمام معاملے کوچوری کی واردات کے دوران پیش آنے والے حادثےکارنگ دینے کی کوششیں کی ۔

رپورٹ میں صحافی کاکہناتھاکہ کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کویہ معلوم ہواہے کہ ذاکرجعفر نے کسی دوست سے مددطلب کرتے ہوئے پولیس کوچوری کی رپورٹ کرنے کاکہاتھاجس کی وجہ سے ان کے اسلام آبادمیں واقع گھر میں ق ت ل کاواقعہ رونما ہوا ۔ان کے دوست نے نجی ٹی وی چینل کوبتایا کہ مجھے ذاکرجعفر کافون آیاتھاکانہوں نے کہاتھاکہ میرے اسلام آبادوالے گھرمیں چوری ہوئی ہے ۔ڈکیتوں نے پینٹنگز ،قیمتی زیورات وغیرہ لے لیے ہیں ۔ڈاکوئوں نے میرے بیٹے ظاہرجعفر کوماراپیٹاہے مہربانی کرکے میری مددکرو۔ان کاکہناتھاکہ فون نورمقدم کے ق ت ل کے فوری بعد آیاتھا۔