ارشد ندیم کو خوشخبری مل گئی ،کس اہم ترین شخصیت نے بلوالیا۔۔کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹوکیواولمپکس جیولین تھرو کے مقابلے میںپانچویں پوزیشن حاصل کر نیوالے ارشد ندیم کی کارکردگی کودیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلوالیاہے۔تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے عالمی مقابلے جیولین تھروایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں پانچویں پوزیشن
حاصل کی تھی ۔ارشد ندیم 12اگست کووطن واپس پہنچے تھے ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے ان کاتاریخی استقبال کیاگیا۔ائیرپورٹ پرصوبائی وزیرکھیل رائے تیموربھٹی ،اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اورفیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں ،ارشد ندیم کے اہل خانہ اورکھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیروکے استقبال کے لیے موجود تھے ۔