ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، ایڈوکیٹ لطیف آفریدی نے سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔لطیف آفریدی نے عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔انہوں نے روسٹرم پر آکر کہا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں صورتحال میں بہتری آئے۔
کچھ درخواستیں زیر التوا ہیں،پارلیمنٹ اور عدلیہ ملکی نظام کا حصہ ہیں،ہم تمام بار صدور فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہیں۔لطیف آفریدی نے کہا کہ دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے کر درخواستوں کو یکجا کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وکلا پہلے ہماری معاونت کریں،اتنی اجلت کیا ہے۔
ہم یک طرفہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔آپ جانتے ہیں یہ کیس ہمارے ایک فیصلے سے متعلق ہے۔

10 سابق صدور کے کہنے پر فیصلہ نہیں کر سکتے، دوسری طرف کو بھی سننا ضروری ہے۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ آپ کے مشکور ہیں معاملہ ہمارے سامنے رکھا۔آپ سب کا بہت احترام ہے۔چیف جسٹس نے لطیف آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس آرٹیکل 63 اے کی رائے کی بنیاد پر ہے۔ہم فریقین کو سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں حکومتی اتحاد نے فل کورٹ سماعت کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ۔
بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) قیادت سپریم کورٹ جائے گی اور اس معاملے پر دائر کی جانے والی پٹیشن میں فل کورٹ بنانے اور سپریم کورٹ بار سمیت متعلقہ درخواستوں کی ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی ، حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیوایم ، اے این پی، بی این پی اور بی اے پی سمیت دیگر اتحادی بھی درخواست گزار بنیں گے۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

2 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

15 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

24 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

41 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

57 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago