ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، چوہدری شجاعت نے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 22 جولائی کو خط لکھا۔ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الہیٰ کو ڈالے گئے ووٹ مسترد کر دئیے۔
پرویز الہی کو ووٹ ڈالنے والے ق لیگ کے ایم پی ایز نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی مجھے مقدمہ میں فریق بنایا جائے۔اے این پی نے بھی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی کیے گئے ہیں۔
ادھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری رولنگ کیس میں وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، پیپلز پارٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا موقف سنا جائے۔ اسی طرح سپریم کورٹ میں جے یو آئی ف نے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے ، ایڈووکیٹ سینیٹرکامران مرتضٰی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے ہمارا بھی موقف سنا جائے۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی۔جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

1 min ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

15 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

24 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

41 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

56 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago