ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سماعت جاری، چیف جسٹس کا وکیل عرفان قادر پر اظہارِ برہمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عرفان قادر سے مکالمہ کیا کہ آپ کا سوال آرٹیکل 63 اے سے متعلق ہے۔
عرفان قادر نے کہا آرٹیکل 184/3 کی درخواست پر 63 اے کافیصلہ آیا ۔عرفان قادر نے کہا کہ اگر پارٹی ہیڈ کا کوئی اور موقف اور ارکان جو ایوان میں ہیں موقف الگ ہے ، یہ سوال ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن ریمارکس دئیے کہ ہمارے فیصلے میں میرے مطابق کوئی ابہام نہیں۔ایڈوکیٹ عرفان قادر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آپ کے فیصلے میں ابہام ہے۔
درخواست گزار سے بھی پوچھیں کہ ان کا کیا سوال ہے؟ ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ بار بار بول رہے ہیں ہماری بات بھی سنیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر ہماری بات نہیں سننی تو کرسی پر بیٹھ جائیں۔عرفان قادر نے جواب میں کہا کہ آپ چیف جسٹس ہیں وکلا کو ویسے بھی ڈانٹ سکتے ہیں۔آئین میں انسان کے وقار کی بات کی گئی وہ بھی سامنے رکھیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے عرفان قادر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو محترم کرکے بلا رہے ہیں۔
عرفان قادر نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر کو فیصلے کا حق ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ قانونی سوال ہے،جب تک ہم ایک پیج پر نہیں ہونگے تب تک ایک دوسرے کو سمجھ نہیں سکیں گے جس پر عرفان قادر نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ اس سوال کو سمجھوں۔کیس میں سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہیں۔آپ درخواستگزار سے سوال پوچھ لیں شاہد وہ واضح کر دے کہ سوال ہے کیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر آپ نے اب عدالت کو نہ سنا تو آپ کو واپس اپنی نشست پر بھیج دیں گے۔عرفان قادر نے کہا کہ عدالت تسلی رکھے ہم لڑنے نہیں، عدالتی معاونت کرنے آئے ہیں۔عدالت ہم سے ناراض نہ ہو جو بھی سوال پوچھا جائے گا وہ بتائیں گے۔بعدازاں عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا پیرا نمبر ایک پڑھ کر سنایا جس میں کہا کہ آپ نے فیصلے میں آرٹیکل 63 کا مقصد سیاسی پارٹیوں کے مفادات کو تحفظ قرار دیا۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

14 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

27 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

36 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

54 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 hour ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

2 hours ago