جائز تنقید پر قدغن نہیں،عدلیہ پر تنقید قابل مذمت ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینیٹر اور قانون دان علی ظفر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لاوارث ہونے سے معیشت پر اثر پڑ رہا ہے،فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےآٹھ،آٹھ لوگ سماعت کا حصہ بن سکیں گے۔ علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جائز تنقید پر قدغن نہیں،عدلیہ پر تنقید قابل مذمت ہے،جو کہنا ہے عدالت کے سامنے کہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر بھی کارروائی سننے کا شاید انتظام کیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں جگہ محدود ہے صورتحال کنٹرول کرنامشکل تھا۔ خیال رہے کہ آج حکمران اتحاد کی پریس کانفرنس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ایک غلط فیصلہ مقدمے کا اڑا کر رکھ دیتا ہے، ترازو ٹھیک کر لیں تو پاکستان ٹھیک ہو جائے گا،اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے،فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں۔
بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا،عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں۔ قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی،جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ سماعت کے باعث سپریم کورٹ آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا،سیرینا چوک اور مارگلہ روڈ سے گاڑیوں کا ریڈزون میں داخلہ ہوگا۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

14 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

27 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

36 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

53 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 hour ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

2 hours ago