سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو وزیر قانون سے ہدایت لینے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ دوران سماعت وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک بار پھر مداخلت کی،اور کہا کہ منصور اعوان نوجوان وکیل ہیں اور انکے کندھوں پر بہت بوجھ ہے۔
عدالت نے منصور اعوان کو وزیر قانون سے ہدایات لینے سے روک دیا۔ جسٹس منیب اختر نے قرار دیا کہ آپ وزیر اعلٰی کے وکیل ہیں،وزیر قانون سے کیسے ہدایات لے سکتے ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ منصور اعوان بہت بہترین دلائل دے رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے منصور اعوان کو ہدایت کی کہ سوالات سے پریشان نہ ہوں،اور دلائل جاری رکھیں۔ وکیل منصور اعوان نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے پہلے انتخاب میں پی ٹی آئی کو ہدایات عمران خان نے دی تھی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ہدایات پر ارکان کو منحرف قرار دیا۔

منصور اعوان نے عمران خان کی ایم پی ایز کو ہدایات بھی عدالت میں پیش کردیں۔ جسٹس منیب اختر نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کو بتایا کہ چوہدری شجات کا خط موصول ہوا؟جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ ہاں یا ناں میں جواب دیں۔ وکیل منصور اعوان نے بتایا کہ یہ معاملہ چوہدری شجاعت حسین کے وکیل پر چھوڑتا ہوں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ تمام ارکان کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط موصول ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل منصور اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں پارٹی سربراہ کا ذکر موجود ہے،جسٹس عظمت سعید کے فیصلے کے مطابق پارٹی سربراہ ہی تمام فیصلے کرتا ہے۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

5 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

18 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

27 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

45 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

60 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago