انگلینڈ کا دورہ پاکستان ، ٹی ٹوینٹی میچز پاکستان کے کس شہر میں کھیلے جائیں گے اور ٹیم کب پہنچے گی ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ، یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 اور دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔انگلینڈ کی مینز اور وویمنز ٹیم آئن مورگن اور ہیتھرو نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی ، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی جہاں آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی ۔دوسری جانب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کی وویمنز ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی ۔