انگلینڈ کا دورہ پاکستان ، ٹی ٹوینٹی میچز پاکستان کے کس شہر میں کھیلے جائیں گے اور ٹیم کب پہنچے گی ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیاہے . پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ، یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 اور دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا .

انگلینڈ کی مینز اور وویمنز ٹیم آئن مورگن اور ہیتھرو نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی ، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی جہاں آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی . دوسری جانب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کی وویمنز ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی . . .

متعلقہ خبریں