چھوٹے بیٹے کا نام ’ جہانگیر ‘ رکھنے پر ہونے والی تنقید کا مقابلہ کرنے کیلئے کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی ،بول پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے کا نام سامنے آنے پر بھارت میں مچنے والے ہنگامے پر کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ” میں مثبت شخصیت کی مالک ہوں اور میں خوشیاں ہی پھیلانا چاہتی ہوں ، ہماری زندگی میں منفی سوچ کی جگہ نہیں ہے ، دیکھیں کورونا نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے ، یہ پوری دنیا کو قریب لے آیا ہے ،ہم سب کو بھی یہی سوچنا چاہیے ۔ اداکارہ نے منفی سوچ اور ٹرولزسے نمٹنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” جیسا کہ مجھے دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے تو مجھے میڈیٹیشن شروع کر دینی چاہیے ،ہم یہاں دو معصوم بچوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں ۔“کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کو فروری میں دنیا میں آنے پر خوش آمدید کہا ، بچے کی پیدائش سے ہی ہر کوئی یہ جاننے کیلئے بے تاب دکھائی دیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے ،جولائی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور نے عوامی سطح پر اپنے بیٹے کا نام ” جے“ جاری کیا لیکن ابھی معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا پورا نام ” جہانگیر “ ہے ۔ جب سے ان کا پورانام سامنے آیاہے اس وقت سے اس پر بحث جاری ہے اور جوڑے کو نام پر تنقید کا بھی سامناکرنا پڑرہا ہے ۔بالی ووڈ کی جوڑی کو اسی طرح کے حالات کا سامنا اس وقت بھی کرنا پڑا تھا جب انہوں نے بڑے بیٹے کا نام تیمور رکھا تھا ۔ٰٓایک ٹویٹر صارف نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ” لگتا ہے کہ یہ دونوں اپنے بچوں کے نام مغل بادشاہوں کے نام پر رکھ کر 21 ویں صدی میں مغلیہ سلطنت چلا رہے ہیں ، امید ہے کہ سیف علی خان خود کو بابر نہیں سمجھتے ہوں گے ۔