دریائےچناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب، ہائی الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آ گئے۔صورتِ حال کے باعث پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔محکمۂ آب پاشی نے بتایا ہے کہ جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
خانکی کےمقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 54 ہزار 890 کیوسک ہے، پانی کی یہ سطح ضلع حافظ آباد کےعلاقوں میں بھی سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ملحقہ اضلاع کوحفاظتی اقدامات کرنے اور ریلیف کیمپس کے قیام کو عمل میں لانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago