دریائےچناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب، ہائی الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آ گئے . صورتِ حال کے باعث پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے .


پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے . محکمۂ آب پاشی نے بتایا ہے کہ جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں .
خانکی کےمقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 54 ہزار 890 کیوسک ہے، پانی کی یہ سطح ضلع حافظ آباد کےعلاقوں میں بھی سیلاب کا باعث بن سکتی ہے . پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے .
حکام کی جانب سے ملحقہ اضلاع کوحفاظتی اقدامات کرنے اور ریلیف کیمپس کے قیام کو عمل میں لانے کی ہدایت دے دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں