بنگلا دیش نے IMF سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا قرض مانگ لیا

بنگلا دیش(قدرت روزنامہ)بنگلا دیش نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا قرض مانگ لیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بنگلا دیش کو دیے جانے والے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض پر سود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالرز پر 6 فیصد سود ہوگا .


بنگلا دیش کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں اور بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا گیا ہے .
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور آئی ایم ایف کے درمیان دسمبر میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، جنوری میں یہ معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش ہو گا . واضح رہے کہ بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالرز رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں