واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند تھا، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے . لیویز حکام کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت بھی معطل تھی . . .
چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا،کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان دو طرفہ ٹریڈ بھی آج بحال کی جارہی ہے، پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے .
مقامی اخبار’جن نیوز‘ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پیدل آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے جبکہ بارڈر کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے ہیں .
متعلقہ خبریں