وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جان خطرے میں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل حال ہی میں مالدیپ میں کیف کی سالگرہ منانے کے لیے چھٹیاں گزار رہے تھے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


لیکن یہ تقریبات اس وقت ختم ہوئیں جب ایک بھارتی شخص کو انسٹاگرام کے ذریعے کترینہ کیف کو دھمکیاں دینے اور ان کا پیچھا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔کیس ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر، سانٹا کروز پولیس نے اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506-II (مجرمانہ دھمکی) اور 354-D (تعزیرات) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔


پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے،یہ معلوم نہیں ہے کہ دھمکیوں میں کیا کہا گیا ہے لیکن سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو اتر پردیش کے لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کے مداح ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ملزم اداکارہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور سوشل میڈیا پر مسلسل ان کا پیچھا کرتارہا۔ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس تھے جس میں اس نے کترینہ کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا تھا۔