عمران خان نے اقوام متحدہ سے یاسین ملک کے لئے انصاف کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سے حریت رہنما یاسین ملک کے لئے انصاف کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھارتی حکومت کے فاشسٹ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یاسین ملک کی جان خطرے میں ہے اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کیخلاف کارروائی کریں اور یاسین ملک کی جان بچائیں۔


واضح رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔
مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ ان پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔