بارش کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی آج سے 3 روز تک بارشوں کا امکان ہے جو کہ 29 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ کا خدشہ ہے جبکہ دادو ، جامشورو میں بڑا سیلانی ریلہ آنے کا خطرہ ہے۔کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت شہر بھر میں تیز موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج بھی شہر بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بار کا امکان ہے۔
شہر میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سمیت ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جبکہ پانی میں پھنسی گاڑیوں اور افراد کی بھی مدد کی جا رہی ہے۔