گال ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ فلاپ، سری لنکا کو 322 رنز کی برتری حاصل

گال (قدرت روزنامہ)سری لنکا نے گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 231 رنز بناکر آؤٹ ہوئی یوں میزبان ٹیم کو 147 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ روشان ڈک ولا 15 ، اوشادہ فرنانڈو 19، کوشال مینڈس 15، اینجلو میتھیوس 35، دنیش چندیمل 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 ، یاسر شاہ ، آغا سلمان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ صفر پر ہی گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، امام الحق نے 32 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور فواد عالم 24،24 بنانے میں کامیاب رہے ، کپتان بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 جب کہ پربھات جے سوریا نے 3 اور اسیتھا فرننڈو، ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
سری لنکا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز دنیش چندیمل نے 80 رنز کی کھیلی جن کی اننگز کا اختتام محمد نواز کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کیچ دے کر ہوا۔
نیروشن ڈک ویلا 51، اوشادہ فرننڈو 50، دمتھ کرونارتنے 40 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رمیش مینڈش 35 اور ڈی سلوا 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 2 اور نعمان علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جب کہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔