چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔