پاناما کا بحری جہاز گہرے پانی میں سمندر کی تہہ میں ٹکرانے سے دو ٹکڑے ہوگیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

ٹوکیو (قدرت روزنامہ)جاپان کے ساحل کے قریب پاناما کا مال بردار بحری جہاز کم گہرے پانی میں سمندر کی تہہ سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوکر ڈوبنے لگا جبکہ اس سے تیل بھی خارج ہورہا ہے البتہ تیل ساحل تک نہیں پہنچا۔جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، 21 افراد پر مشتمل جہاز کے عملے کو بغیر کسی نقصان کے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔40 ہزار ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز ’کرمسن پولارس‘ تھائی لینڈ سے لکڑی کے برادے لے کر جارہا تھا کہ جاپان کے شہر ہاچینوہی کے ہاربر سے تھوڑا پہلے کم گہرے پانی میں سمندر کی تہہ سے ٹکراگیا جس کے باعث اس میں سے تیل خارج ہونا شروع ہوگیا۔