ثنا خان سے متاثر ہوکر ایک اور بھارتی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ)بھارت کے نامور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 سے شہرت پانے والی مہ جبیں صدیقی شوبز سے کنارہ کش ہوکر اسلام کی راہ پر گامزن ہوگئیں . مہ جبیں صدیقی اب حجاب پہنتی ہیں ، حتیٰ کہ جم میں ورزش کے وقت بھی وہ حجاب میں رہتی ہیں .


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہ جبیں صدیقی نے رواں سال فروری میں سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان سے متاثر ہو کر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mehjabi Siddiqui (@siddiquimehjabi)


اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں مہ جبیں نے لکھا تھا کہ ”میں دو سال سے پریشان تھی کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون مل جائے، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھلا کر دکھاوے کی زندگی جی رہی تھی . تب مجھے سمجھ آئی کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا . لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آپ کچھ بھی کر لیں، وہ آپ کی قدر نہیں کرتے . اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنے وقت کو اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں . “

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mehjabi Siddiqui (@siddiquimehjabi)


مہ جبیں نے جم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں حجاب میں وزن اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .
مہ جبیں اپنا عبائیہ خود سلائی کرتی ہیں، انہوں نے اپنی عبائیہ سلائی کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رکھی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mehjabi Siddiqui (@siddiquimehjabi)

. .

متعلقہ خبریں