میکا سنگھ نے اپنی دلہن کا انتخاب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے کے لیے سوئمبر بھی رچایا، اُن کو آخر کار اپنی دلہن مل ہی گئی . میکا سنگھ کے سوئمبر ’میکا دی ووٹی‘ کو بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی دکھایا گیا تھا، اس سوئمبر میں حصّہ لینے کے لیے پورے ہندوستان سے بہت سی لڑکیاں آئیں .


اس سوئمبر میں شامل ہر لڑکی نے گلوکار کو اپنے اپنے انداز سے متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی . آکانکشا پوری نامی حسینہ بھی اس سوئمبر میں شامل ہوئیں جو گلوکار کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں .

میکا سنگھ نے آکانکشا پوری کو اپنا جیون ساتھی منتخب کر لیا ہے . پیشے کے اعتبار سے آکانکشا پوری اداکارہ ہیں اور اب تک کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں اور ایک بالی ووڈ فلم ’کلینڈر گرلز‘ میں بھی کام کر چکی ہیں .
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ اور آکانکشا پوری ایک دوسرے کو پچھلے کئی سال سے جانتے ہیں اور یہاں تک کہ ماضی میں ان دونوں کی منگنی ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں