تاجروں نے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی
کراچی (قدرت روزنامہ)انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔صدر انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن جاوید شمس نے سیلز ٹیکس کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی کو چیلنج کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی۔جاوید شمس نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022ء میں شامل کیا گیا ہے۔