اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا .
ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے .
چوہدری پرویز الہی کے وزیراعلی پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن تھے .
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 27, 2022
پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں .
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا .