اگر پنجاب میں کوئی حرکت کی گئی تو گورنر راج لگے گا: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں میرے داخلے پرپابندی کی بات ہورہی ہے، ایسی کوئی حرکت کی گئی تو گورنر راج لگے گا، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے متنازع ہوں تو عدم استحکام آئے گا، عدالتی فیصلے کی وجہ سے ڈالر چھلانگیں لگا رہا ہے۔
گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے, گورنر راج کی سمری پر میں نے کام شروع کر دیا @PresPMLNPunjab pic.twitter.com/Jlq1mtuUn4
— Aaj News (@Aaj_Urdu) July 27, 2022
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین میں ووٹوں کی گنتی کا طریقہ کار درج ہے، عدالت نے اسمبلی میں 25 ووٹ نہ گنے، رن آف الیکشن میں اس کے بالکل الٹ کیا گیا، ایک کے بعد دوسری پیچیدگی سامنے لائی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کااحترام معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے، سیاسی صورتحال پوری قوم کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سندھ پیپلزپارٹی کے پاس نہیں اتحاد کے پاس ہے، بلوچستان بھی اتحاد کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن میں جانےکافیصلہ کیاتھا، اتحادیوں کے مشورے پر شہباز شریف نے وزیراعظم کی ذمہ داری قبول کی۔