ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں صوبے میں امن چاہتے ہیں، انہوں نے جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتے ہیں، جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں یونٹ بنا رہے ہيں۔ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں اپنے ذرائع سے کرائم کو مانیٹر کریں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ ميں بتایا کہ کراچی میں سوائے چند واقعات کے زیادہ تر حالات ٹھیک ہیں۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے۔